نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نگران وزیر اعلیٰ میر افضل خان سے حلف لے رہے ہیں فائل فوٹو گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نگران وزیر اعلیٰ میر افضل خان سے حلف لے رہے ہیں

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر)حاجی میر افضل خان نے آپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ان سے وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں گلگت بلتستان کی اہم سیاسی ۔سماجی اور دیگر شخصیات کی شرکت۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل، سابق ڈی آئی جی (ر) میر افضل نگراں وزیر اعلیٰ تعینات

سابق وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store