کورونا وائرس؛ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت حاجی جانباز خان انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 4 روز سے زیر علاج تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر جانباز خان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ حاجی جانباز کی صحت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں آئیسولیشن سینٹر بھی منتقل نہیں کیا جاسکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سٹی ہسپتال گلگت میں سابق اسپیکر اسمبلی ملک محمد مسکین بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق صوبائی وزیر حاجی جانباز خان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے بانی رہنما تھے۔

حاجی جانباز خان متعدد بار گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن رہے، ان کے قریبی رشتے داروں کے مطابق جانباز خان نے 2 شادیاں کی تھیں اور ان کے 5 پیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔

install suchtv android app on google app store