مودی کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے، گلگت بلتستان میں لفظ ” بھارت” بدترین لفظ ہے۔۔۔ اہم تفصیلات جانئے

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق فائل فوٹو گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لفظ ” بھارت” بدترین لفظ ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دلچسپی گلگت بلتستان پر بڑھ رہی ہے، یہاں کے موسم کے حال بیان کرنا بھارت کا کیا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگوں نے تہتر برس قبل مودی کی نسل کو بھگایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہلی و آخری منزل ہے، گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات میں شامل کرنے کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کردیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت نے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات کا حصہ ظاہر کیا ہے۔ بھارتی اجرا کردہ موسمیاتی پیش گوئیوں میں بھی گلگت بلتستان اور مظفرآباد بھی شامل ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے آزاد خطوں کی موسمی صورتحال جاری کرنا شروع کر دی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، مظفر آباد کو شمال، مغربی ذیلی ڈویژن کا حصہ ظاہر کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے مظفرآباد، اسکردو اور نیلم کے علاقوں کے موسمی حالات کے خبریں دینا شروع کردیا۔

ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت نے نومبر 2019 میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو نئے نقشہ جات اپنا حصہ ظاہر کیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کے ان گمراہ کن سیاسی نقشوں کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے اس اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ بھارت کے یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ان اقدامات سے کشمیریوں کا حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا ہے۔ پاکستان بھارت کے ان گمراہ کن اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store