پاک فوج نے شدید برفباری سے گلگت میں پھنسے22 طالب علموں کو ریسکیو کر لیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے شدید برفباری سے گلگت میں پھنسے22 طالب علموں کو ریسکیو کر لیا، آئی ایس پی آر فائل فوٹو پاک فوج نے شدید برفباری سے گلگت میں پھنسے22 طالب علموں کو ریسکیو کر لیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ فوج نے شدید برفباری میں‌ پھنسے لمز یونیورسٹی کے 22 طالب علموں کو ریسکیو کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ طلبہ کو برفباری سے متاثرہ رٹو کے مقام سے راولپنڈی منتقل کیا گیا، لمز کے طلبہ گلگت گئے تھے جہاں وہ 5 روز سے پھنسے ہوئے تھے۔

فوج نے کہا ہے کہ لمز انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایت پر طلبہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ 22 طلبہ میں 13 لڑکے اور 9لڑکیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ برفباری سے ہونے والے تباہی میں پاک فوج نے بڑھ چڑھ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان متاثرین تک پہنچائے گئے۔

 

install suchtv android app on google app store