گلگت بلتستان میں ایک اورغیر ملکی شہری نے مارخور کا شکار کر لیا۔

 ضلع استور میں امریکی شہری فائل فوٹو ضلع استور میں امریکی شہری

گلگت بلتستان میں اس سال ایک اور غیر ملکی شہری نے مارخور کا شکار کر لیا اس سے پہلے بھی دو غیر ملکی مارخور کا شکار کر چکے ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور میں امریکی شہری نے 83 ہزار 500 امریکی ڈالر ادا کرکے مارخورکا کامیاب شکار کیا۔

صدر کنزرویوشن کمیٹی ڈوئیاں استور کے مشتاق ایڈووکیٹ کے مطابق امریکن شہری نے 83 ہزار 500 امریکی ڈالر ادا کرکے مارخور کا کامیاب شکار کیا ہے۔ کنزرویوشن کمیٹی ڈوئیاں استور کےصدر نے بتایا کہ مارخور کے شکار کی 80 فیصد آمدنی عوام کو اور 20 فیصد سرکار کو مل جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی تعمیر و ترقی جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے صرف کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 2010 سےلے کر 2019 تک استور میں مارخور کے 5 کامیاب شکار کیے جاچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store