گلگت میں قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر کیوں نکل آگئے؟ جانیے اس خبر میں

 قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے فائل فوٹو قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے

فیس معافی سکیم کی بحالی کیلئے قراقرم یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور سی پیک روٹ کو بند کرکے شدید احتجاج کیا۔

منگل کے روز جامعہ کے سینکڑوں طالبات نے احتجاج کا دائرہبڑھاتے ہوئے کے آئی یو سے ریلی نکالی اور سی پیک روٹ( شاہراہ ریشم دنیور) پر دھرنا دیا، دھرنے میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ فیس معافی سکیم 2011ء کو بحال کیا جائے۔جامعہ میں فیسوں میں اضافہ اور فیس معافی سکیم کو ختم کرنے کیخلاف کے آئی یو کے طلباء گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے تھے۔

گزشتہ روز احتجاج میں شدت آگئی، اور چار گھنٹوں تک دھرنا دیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے ایک روز کی مہلت کی درخواست پر طلبا نے احتجاج کل تک کیلئے موخر کر دیا۔ اے سی نے یقین دہانی کرائی کہ مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ طلبا نے دھمکی دی کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کے کے ایچ کو بند کر دیا جائے گا، اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی فیس معافی سکیم کو بحال کرے ورنہ تین دن بعد سکوار چونگی پر احتجاج کیا جائے گا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ فیس سکیم بحالی کے لئے پہلے بھی احتجاج کیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی یقین دہانی پر طلباء نے اپنے احتجاج کو کچھ دن کے لئے موخر کیا تھامگر افسوس کہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا اور طلبہ کو دو بارہ احتجاج کے لئے مجبورہونا پڑا ، طلباء کے مطالبات کو لے کرراجہ جہانزیب نے بھی صدر پاکستان سے ملاقات کی تھی لیکن اس کے بائوجود بھی مسئلہ حل نہ ہوا، طلبا ء کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس وزیر وں اور مشیروں کے پروٹوکول کیلئے کروڑوں روپے ہیں لیکن طلبا ء کیلئے کوئی دینے کو تیار نہیں، یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز کی فیسوں میں پچاس فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعلان کردہ پیکج بھی عبوری ثابت ہوا ہے کیونکہ یونیورسٹی انتظامیہ فیسوں میں اضافے کی وارننگ پہلے ہی جاری کر دی ہے، ماسٹرز اور ایم فل سٹوڈنٹس کو نوٹسز موصل ہورہے ہیں۔طلباء نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں تاکہ طلباء پر فیسوں کا بوجھ کم ہو سکے۔یار ہے کہ قراقرم یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کیخلاف طلباء کئی ماہ سے احتجاج کررہے ہیں، گزشتہ ماہ طلباء کے احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فیسوں کا معاملہ عارضی طور پر حل ہوگیا تاہم طلباء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے نوٹسز موصول ہورہے ہیں جس کیو جہ سے غریب طلباء فیسوں کا بھاری بھرکم بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔

install suchtv android app on google app store