اسکردو کے نجی اسکول میں حسن کارکردگی تقریب کا انعقاد

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد اقبال نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ فائل فوٹو ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد اقبال نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اسکردو کے نجی اسکول میں امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں طلبہ نے مختلف شوز اور ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ اسکردو کے سٹی آف نالج اسکول کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس دوران طلبہ نے مختلف شوز، ٹیبلوز اور ملی نغمے گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب کےمہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد اقبال نے اپنے خطاب میں طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ا س دوران صدارتی خطاب میں معروف سماجی کارکن ولایت بلتی نے بلتستان ویلفئر فاونڈیشن کی جانب سے آئیندہ بہت کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات دینے کا بھی علان کیا۔

install suchtv android app on google app store