اس وقت سے ڈریں جب ظلم کرنے والوں کو اس کاحساب دینا ہوگا، بلاول بھٹو نے سکردو جلسے میں کسے مخاطب کر دیا؟

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کاہے کہ نئے پاکستان کا سلیکٹڈ بزدل عورتوں سے ٹکراتاہے ۔ عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ پشاور پر سو ارب لگ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔  نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ۔ ملک معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ۔  ہر پاکستانی پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی ، یہ کیسا یک طرفہ احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دیا گیاہے ۔

سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا ہے ، معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور مزدور پریشان ہے کہ وہ دو وقت کی روٹی کھاسکے گا یانہیں ، عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے کیا کیا وعدے نہیں کئے ؟ وعدے کرنے آسان ہوتے ہیں اور لیکن ان پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرض نہ لینے اور بیروزگاری ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا لیکن عمران خان نے ایک سال میں ہمارے پانچ سال سے زیادہ قرض لیا اور نوکریاں دینے کی بجائے روزگار چھین لیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں اقتدار آیا تو بیرون ملک پاکستانی ملک پر ڈالر ز کی بارش کردیں گے لیکن ڈالر ایسا غائب ہوا کہ جو ڈالر پچھلے سال ایک سوروپے کاتھا اب 150سے زیادہ کاہوچکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے احتساب اور انصاف کاوعدہ کیاتھا لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں اور تیس ارب کی پشاور میٹرو تین سو ارب کی ہوچکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟ یہ سیاسی انتقام ہے جس میں سیاسی خاندانوں کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں ، نیا پاکستان کا سلیکٹڈ کا بزدل عورتوں سے ٹکراتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی کابینہ اس وقت سے ڈریں جب ظلم کرنے والوں کو اس کاحساب دینا ہوگا ۔ ہماری ثقافت ، ہمارا دین عورتوں کے احترام کا درس دیتا ہے لیکن مریم نواز کو اس کے ستر سالہ والد کے سامنے گرفتار کیا جاتاہے ، فریال تالپور کورات کی تاریکی میں ہسپتال میں ہسپتال سے جیل منتقل کیا جاتاہے ۔

install suchtv android app on google app store