حراموش گلگت میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری

پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری فائل فوٹو پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری

حراموش گلگت میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کی شکار بس راولپنڈی سے غذر جارہی تھی۔ گلگت کے حراموش میں پل ٹوٹنے سے گاڑی دریا میں جا گر گئی۔

گاڑی میں 15 افراد سوار تھے، دریا میں ڈوبنے سے دو خواتین 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 کو زندہ بچا لیا گیا، ڈوبنے والوں میں 4 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال  پہنچا دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store