علاقائی روایات، انسانی ہمدردی، گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کردیا

گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کر دیا فائل فوٹو گلگت میں متوفیوں کے خاندان نے سیاح کو معاف کر دیا

علاقائی روایات، انسانی ہمدردی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ٹریفک حادثہ میں مرنے والے 2 لڑکوں کے خاندان نے کار سوار سیاح کو معاف کر دیا۔

لاہور کے رہائشی عثمان سلیم جولائی کے آخری ہفتہ میں اپنے خاندان کے ہمراہ وادی ہنزہ میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔ سیاح خاندان واپس لاہور آرہا تھا کہ چھلت سے گزرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی کار موٹرسائیکل سوار 2 لڑکوں سے ٹکرا گئی جس سے 14 سالہ شیان اور 22 سالہ کاشف موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس نے عثمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خوشیوں سے بھرا گھر پل بھر میں غم میں ڈوب گیا لیکن علاقائی روایات کے تحت مقامی لوگوں نے عثمان کی بیوی اور بچوں کو رہائش اور کھانا وغیرہ فراہم کیا، دونوں نوجوانوں کی تدفین کے بعد لواحقین خاندان کے افراد تھانہ آئے اور جذبہ خیرسگالی اور اپنی علاقائی روایات کے مطابق سیاح عثمان کو معاف کر دیا۔

install suchtv android app on google app store