پاکستانی قوم نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا: میاں اسلم اقبال

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال

وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی قوم نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا اور پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا عوام نے ان کے احتجاج کی کال مسترد کردی اور عمران خان کے ساتھ یوم تشکر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کی کال مسترد کردی اور حکومت کے ساتھ یوم تشکر منارہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی تعریفیں کررہے ہیں پچھلے ایک سال پہلے الیکشن کی تقاریر نکال کر سنیں اور ان کے چہرے دکھائیں کوئی کہتا تھا، کوئی کہتا تھا کہ میاں صاحب آپ نے ملک کی معیشت کا خانہ خراب کردیا۔

ان کا کہنا تھا عوام نے ان کے احتجاج کی کال مسترد کردی اور عمران خان کے ساتھ یوم تشکر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے پوری دنیا میں عالمی رہنما کے طور پر نہ صرف پاکستان کا قد بڑھایا ہے بلکہ پاکستانی قوم کا موقف بھی پیش کیا کہ ہمیں امداد نہیں چاہیے، ہم ہاتھ پھیلانے نہیں آئے، ہم برابری کی سطح پر آپ کے ساتھ تعلق چاہتے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے اس بنیاد پر وزیراعظم پاکستان کو ووٹ دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو منفی ہتھکنڈوں کی سیاست کررہی ہے ان سے چند کرسیاں نہیں بھری جارہیں، میں آپ کے پاس بندیں بھیج دیتا ہوں لیکن اس شرط پر کہ آپ کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالیں ہم آپ کے ساتھ کھڑیں ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آپ اپنی لیڈروں کی کرپشن بچانے کی بات کررہے ہیں ایسا نہیں ہوگا، پاکستان بدل چکا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم اداروں کی خود مختاری، اس کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، اپوزیشن کی طرح اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کبھی احتجاج کیا کرتے تھے اس وقت آپ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا کرتے تھے، پولیس گردی کیا کرتے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پاکستانی قوم نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا اور پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا کا دورہ کیا تھا اور 9 ارب روپے کی امداد جمع کرکے لائے، اس کا حساب موجود نہیں ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جس کسی نے اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے اس کا احتساب ہے بلاتفریق ہوگا، ہم دو نہیں ایک پاکستان کی منزل کے قریب ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آنے والے وقت میں بہت سے کیسز ہیں آپ کے ساتھ شیئر کریں گے اور بتائیں گے کہ یہ جو اپنی کرپشن کی صفائی پیش کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کوشش کررہے ہیں ان کے کرپشن کے نیچے موجود سیاسی تابوت کے اندر آخری کیل آنے والے دنوں میں ٹھونک دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store