پی آئی اے کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ

  • اپ ڈیٹ:
پی آئی اے کے طیارے کو لینڈنگ کے  دوران حادثہ فائل فوٹو پی آئی اے کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ

گلگت ایئر پورٹ پر قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ اسلام آباد سے گلگت آرہا تھا کہ گلگت ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر کچے میں اتر گیا تاہم پروں کے باعث طیارہ الٹنے سے بچ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے605 کے تمام مسافرخیریت سے ہیں، طیارے میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store