شندور پولو کی رونقیں دیدہ زیب۔۔۔ وزیر اعظم کی آخری روز آمد متوقع

شندور پولو کے آخری روز وزیر اعظم کی آخری روزآمدد متوقع فائل فوٹو شندور پولو کے آخری روز وزیر اعظم کی آخری روزآمدد متوقع

دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ پر شندور پولو فیسٹیول سجا ہوا ہے، رنگارنگ میلہ تین دن جاری رہے گا، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی شرکت نے اس میلے کی رونقوں میں اضافہ کر دیا۔

سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین میدان میں تین روزہ شندور میلے کا دوسرا روز جاری ہے۔

آج کا ایک پولو میچ مستوج اور یاسن کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں مستوج کی ٹیم نے یاسن کو صفر کے مقابلے میں سات گولوں سے شکست دیدی۔

دوسرا میچ چترال ڈی اور گلگت ڈی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گلگت ڈی نے چترال ڈی کو دو کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دیدی۔

ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے دلچسپ پولو میچز سے لطف اندوز ہو ئے، پاک فوج کے پیرا ٹروپرز نے آسمان سے زمین پر اترنے کا عملی مظاہرہ کر کے میلے کی شان میں اضافہ کیا ۔

شندور میلہ میں آج کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پولو میلے سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پولو اور پیرا گلائیڈنگ کے علاوہ دیگر ایونٹس بھی میلے کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل شندور پولو میچ کا فائنل دیکھنے کیلئے گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات بھی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store