گلگت بلتستان کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا فائل فوٹو گلگت بلتستان کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا اکسٹھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صحت کے لئے اٹھائیس سو ملین روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیرخزانہ محمداکبرتاباں اگلے مالی سال کابجٹ پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 15 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 37 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں معذور ملازمین کے الاؤس میں 100 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کیلئے موسم الاؤنس میں مزید 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر اعلیٰ ای روزگار اسکیم اور وزیر اعلیٰ لائیو اسٹاک پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے تحت 5 سے 12 لاکھ روپے بینکوں سے قرضہ حسنہ دیا جائے گا اور حکومت خود ان قرضوں پر انٹرسٹ کی رقم ادا کرے۔

install suchtv android app on google app store