اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹین ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار، منور جیل منتقل

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کو پولیس گرفتار کر کے لے جارہی ہے سوشل میڈیا اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کو پولیس گرفتار کر کے لے جارہی ہے

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار کر کے منور جیل منتقل کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے اپوزیشن لیڈر پر 2016 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا اپوزیشن لیڈر عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے۔

آج جب عدالت میں پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا شہباز نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔ ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے منور جیل منتقل کر دیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کا تعلق گلگت کے حلقہ 3 سے ہے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع تحریک اسلامی پاکستان کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو ریلیف کے سامان تقسیم کےدوران اوشکھنداس میں اپوزیشن لیڈر شفیع خان اور مجسٹریٹ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور شفیع خان پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحصیلدار اور اس کے عملے پر تشدد کا الزام تھاجس کا مقدمہ انسدادہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نے اپوزیشن لیڈر کو جوڈیشل کرکے مناور جیل بجھوادیا ہے۔

install suchtv android app on google app store