امور کشمیرکی گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

امور کشمیرکی گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت فائل فوٹو امور کشمیرکی گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیرعلی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کے سیاحت اور معدنیات کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں توانائی کے منصوبے بہت اہم ہیں اور ان سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنی وسائل سے مالامال ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو خام شکل میں برآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مصنوعات کی تیاری کیلئے کارخانوں کا قیام ضروری ہے جو خطے میں استعداد کار بڑھانے اور رروزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوںگے۔

اجلاس کو 15میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل ہنزل بجلی منصوبے، 26میگاواٹ کے شکر تھنگ پن بجلی منصوبے، 34میگاواٹ کے ہارپو بجلی گھر، 4میگاواٹ کے چلاس، 16میگاواٹ کے نلتر تھری اور 30میگاواٹ کے عطاآباد بجلی گھروں کے منصوبے اور گلگت کے امراض قلب کے مرکز اور دیگر منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

اجلاس کو علاقے میں سیاحت اور معدنی پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

install suchtv android app on google app store