پی آئی اے کے روئیے سے تنگ گلگت بلتستان کے وزرا نے بطور احتجاج ائیر پورٹ لاونج میں کورٹ جلا دیئے

پی آئی اے کے روئیے سے تنگ گلگت بلتستان  کے  وزرا نے بطور احتجاج ائیر پورٹ لاونج میں کورٹ جلا دیئے سچ سکرین پی آئی اے کے روئیے سے تنگ گلگت بلتستان کے وزرا نے بطور احتجاج ائیر پورٹ لاونج میں کورٹ جلا دیئے

گلگت کی فلائٹ تیسرے روز بھی منسوخ کیے جانے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت دیگر مسافروں نے ایئرپورٹ لاونج میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے کوٹ جلا دیئے۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر گلگت کے لیے فلائٹ منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا، احتجاج کرنے والوں میں صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ بھی شامل تھے جنہوں نے ایئر پورٹ لاونج میں احتجاجاََ اپنے کورٹ جلا دیئے۔

اس کے علاوہ مسافروں نے گلگت کی پرواز بحال ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبائی وزیر سیاحت فدا خان ایئر پورٹ عملے سے تکرار کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں وزرا کو اپنے کورٹ جلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت کی فلائٹ تیسرے روز منسوخ کی گئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا، مذکورہ پرواز میں 25 غیر ملکی مسافروں نے بھی سفر کرنا تھا۔

بعد ازاں گلگت بلتستان  کے وزرا اور ايئرپورٹ منيجر کے درميان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج کرنے والے مسافروں نے دھرنا ختم کیا۔

دوسری جانب ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کہ وجہ سے فلائٹ منسوخ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو جمعہ کی پہلی پرواز سے گلگت بجھوايا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store