گلگت بلتستان کے مختلیف علاقوں میں شدید برف باری کے باعث پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیا

گلگت بلتستان کے مختلیف علاقوں میں شدید برف باری کے باعث پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیا فائل فوٹو گلگت بلتستان کے مختلیف علاقوں میں شدید برف باری کے باعث پھنسے تمام افراد کو محفوظ مقام پر پہنچادیا

گلگت بلتستان کے علاقے بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، شدید برف باری کے باعث پھنسے تمام افراد کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

ادھر دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین روز سے پھنسے ہوئے ایک غیرملکی خاتون سمیت سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہل کاروں کو پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم برف باری کے باعث بند رابطہ سڑکیں تین دن بعد بھی نہیں کھولی جاسکیں۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شدید برف باری کے باعث بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں اور میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔

ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 6 خواتین اور 7 بچوں سمیت 14 افراد کو چترال اور 12 کان کنوں کو ناران بحفاظت پہنچادیا گیا۔ اس کے علاوہ بہسل کے قریب محفوظ مقام پر موجود 20 لوگوں تک کمبل اور خوراک کے پیکٹ بھی پہنچادیے گئے۔

برف باری کے باعث بابو سر، ناران، استور دیوسائی سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کے لیے انتظامیہ اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو بہسل اور جھیل لولو سر تک سڑک جلد کھول دی جائے گی۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ تمام افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسکردو لایا جائے گا۔ گلگت بلتستان حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store