گلگت بلتستان میں تبدیلی کی ایک لہر شروع ھو چکا، کوئی احتساب سے نہیں بچ سکتا: بشیر کمال

گلگت بلتستان میں اب تبدیلی کی ایک  لہر شروع ھو چکا: بشیر کمال فائل فوٹو گلگت بلتستان میں اب تبدیلی کی ایک لہر شروع ھو چکا: بشیر کمال

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما بشیر کمال نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اب تبدیلی کی ایک نٸ لہر شروع ھو چکی ھے۔

ان کا کہنا تھا نو منتخب گورنر جی بی راجا جلال مقپون با کردار اور کرپشن سے پاک عوام دوست لیڈر ہیں۔

بشیر کمال کا کہنا تھا موجودہ حکومت میرٹ بحال رکھنے میں ناکام ہوچکی ھے،آج گلگت بلتستان کے ہر محکمے میں ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندربانٹ عروج پر ہیں ہر کام میں باقاٸدہ ریٹ لگایا جاتا  ہے اس لیے معیار کی دھجیاں اُڑہ جاتی ہیں ۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا بیوروکریسی اور موجودہ حکومت میں بہت سے لوگ کرپشن سکینڈل کی وجہ سے نیب کی ذد میں آرہے ہیں جو قابل تحسین ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا جی بی کے تمام محکموں میں وزیر سے لے کر ایکسین، سب انجنیر تک احتساب کا عمل شروع ھونا چاہیے تب جا کے عوام کو ریلیف ملے گی۔

 بشیر کمال نے دعویٰ کیا صرف تحریک انصاف ہی  جی بی کے عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store