گلگت: دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

گلگت: دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے  پولیس کے جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا فائل فوٹو گلگت: دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

وادی کارگاہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے  پولیس کے جوانوں کو  کو ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ہفتے کے روز گلگت سے چالیس کلومیٹر دور کارگاہ مجنیے میں واقع پولیس چوکی پر الصبح دس سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس جوان فضل الرحمان، نواب خان اور وکیل احمد شھید ھوگئے دو جوان ضیاء الرحمن اور ذیشان شدید زخمی ہوئے پولیس کی فائرنگ سے کمانڈر خلیل موقع پر ھلاک ھوگیا اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائن کنوداس میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، فور کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ ،آئی جی پولیس ثناء اللہ عباسی سمیت اعلیٰ فوجی و سول افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں شھداء کو ان کے آبائی قبرستانوں میں سپردِ خاک کردیا گیا اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔

install suchtv android app on google app store