گلگت بلتستان سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے، جرمن سفیر

گلگت بلتستان سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے، جرمن سفیر فائل فوٹو گلگت بلتستان سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے، جرمن سفیر

پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے گلگت میں ہونے والے شندور میلے اور پولو فیسٹیول کو سیاحت کے زبردست مقام اور تقریب قرار دے دیا۔

جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شندور میلے کی تصاویر شائع کیں اور کہا کہ انہوں نے ایسا بہترین میلا کبھی نہیں دیکھا۔

ان کے ہمراہ جرمن نمائندہ براۓ امور نوجوانان ماریئن فیننگز بھی موجود تھیں۔

مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں شندور میلے اور گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ یہاں شاندار اور خوبصورت نظارے موجود ہیں اور یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا شمالی علاقہ سیاحت کے لیے بہت زبردست مقام ہے۔

اس دوران جرمن سفیر نے میلے میں لگائے گئے کھانوں کے اسٹال کا بھی دورہ کیا وہاں موجود کھانوں سے بھی محظوظ ہوئے۔

ایک اسٹال پر فالودہ کھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں دوروں کے دوران انہیں مختلف مقامات پر رکنا اور مقامی کھانے کھانے کا شوق ہے۔

install suchtv android app on google app store