اسلام آباد گلگت کی پرواز خواتین پائلٹس نے آپریٹ کر کے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد گلگت کی پرواز خواتین پائلٹس نے آپریٹ کر کے سب کو حیران کر دیا فائل فوٹو اسلام آباد گلگت کی پرواز خواتین پائلٹس نے آپریٹ کر کے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد گلگت روٹ پر مسافروں نے اس وقت خوش گوار حیرت کا اظہار کیا جب یہ بات ان کے علم میں آئی کہ طیارے کی کیپٹن اور فرسٹ آفیسر دونوں خواتین ہیں۔ بدھ کو اس روٹ پر پی آئی اے کی پروازوں کا عملہ خواتین پر مشتمل تھا۔

پی کے 605 اور 606 کو کیپٹن شمائلہ مظہر اور فرسٹ آفیسر مریم مسعود نے آپریٹ کیا۔ ان پروازوں کا کیبن کریو بھی خواتین پر مشتمل تھا۔ کیپٹن شمائلہ مظہر کو اے ٹی آر طیارے کے لیے پاکستان کی پہلی انسٹرکٹر پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستان میں خواتین کے عملے کی پہلی پرواز آپریٹ کرنے کا اعزاز کیپٹن عائشہ رابعہ اور فرسٹ آفیسر سعدیہ مسعود کو حاصل ہے۔ اسلام آباد گلگت روٹ کو ایوی ایشن انڈسٹری میں بہت مشکل تصور کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store