پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کردیا فائل فوٹو پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کردیا

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار افسر شاہی کو دینا گلگت کے عوام کے حقوق سے انکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے گلگت بلتستان پیکج کو مسترد کرتے ہیں، اس سے علاقے کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا اختیار افسر شاہی کو دینا گلگت کے عوام کے حقوق سے انکار ہے۔ وزیراعظم کے پیکج کو گلگت بلتستان کی اسمبلی نے بھی مسترد کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے 31 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق دیئے جبکہ گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے اور وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پر وار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store