گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق فائل فوٹو گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق

گلگلت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار دس افراد چلاس میں مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ داریل کے قریب ان کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ، جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

فوری طور پر جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

install suchtv android app on google app store