گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرنے کا امکان وزیر اعظم نے منظوری دیدی

گلگت بلتستان کونسل فائل فوٹو گلگت بلتستان کونسل

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں گلگت بلتستان آئینی کمیٹی کا اجلاس اسلام میں ہوا جسں میں گلگت بلتستان کو آئین کے دائرے میں لانے کے حوآلے سے گفتگو شنید کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانے کی راہ میں حائل پیچیدہ مسائل پر بھی غور کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی کمیٹی نے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانے کے لئے آئین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانے کی صورت میں کشمیر کا مسئلہ متاثر ہوسکتا ہے اس لئے باقاعدہ اور مکمل آئینی صوبہ بنانے کی بجائے عبوری صوبہ بنایا جائے تو مسئلہ کشمیر بھی متاثر نہیں ہوگا اور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق بھی ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی کمیٹی نے گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرکے کونسل کے پاس اختیارات قانون۔اسمبلی کو منتقل کرنے اور قومی اسمبلی اور سینٹ میں 3۔3سیٹیں دینے کی۔سفارش کی تھی جسے وزیر اعظم نےمنظور کرلیا ہے ذرائع کا کہناہے جب تک کونسل کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا آس فیصلے کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

install suchtv android app on google app store