حکومت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: فداخان

حکومت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: فداخان فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے سیاحت، کھیلوں او ر ثقافت کے وزیر فداخان نے کہا ہے کہ حکومت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہاکہ ہنزہ میں عطا آباد کے مقام پر باون کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سیاحتی مقام تعمیر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقامی اور غیرملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے خنجراب میں ایک کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ریسٹ ہاوسز کی تعمیر کے علاوہ Phanderمیں بھی 4 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک سیر گاہ بنائی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store