گورنر گلگت بلتستان نے اپنی ہی بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

گورنرگلگت بلتستان غضنفر علی خان گورنرگلگت بلتستان غضنفر علی خان

گورنرگلگت بلتستان غضنفر علی خان نے اپنے ہی بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ گورنر کے مطابق بیٹوں نے مبینہ طور ان کے جعلی دستخط کروا کر مکان اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔

گورنرگلگت بلتستان غضنفر علی خان کے مطابق ان کے بیٹوں نے مبینہ طور پر جعلی دستخط سے مکان کے جعلی کاغذات بنوائے اور مکان اپنے نام کروانے کی کوشش کی۔

گورنر گلگت بلتستان نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں سے تنگ ہو کر ان سے ملنا جلنا بند کر رکھا تھا اور بیٹوں نے میرے خلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا۔

غضنفر علی خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس ٹو میں واقع گھر کا قبضہ ان کے پاس ہے۔ وہ 1990ء سے اس گھر کے واحد مالک ہیں۔ ان کے بیٹوں نے دو برس پہلے جعلی کاغذات بنوائے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store