سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ فائل فوٹو برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ

دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں گزشتہ برس 30 دسمبر کو برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تاہم کوششوں کے باوجود پاک فوج کے پانچوں جوان جانبر نہ ہوسکے۔

سیاچن گیاری میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کا نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، شہدا کی نمازِ جنازہ گلگت ہیلی پیڈ میں ادا کی گئی جس میں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاچن میں پاک فوج کے 5 جوان برفانی تودے تلے دب گئے

واضح رہے کہ برفانی تودے میں دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 میں سے 3 جوانوں کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اور ضلع غذر سے تھا۔

install suchtv android app on google app store