گلگت بلتستان کے بالائی وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

گلگت بلتستان کے بالائی وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری کی وجہ سے تحصیل گلتری کے اڑتیس دیہات اور ضلع استور کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،ادھراسکر دو شہر اور دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیو سائی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا  ادھر دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیو سائی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، تحصیل گلتری کے 38 دیہات اور ضلع استور کا سکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store