گلگت بلتستان میں احتجاج دوسرے روز میں داخل ٹریفک کا نظام متاثر

گلگت بلتستان میں دوسرے روز بھی احتجاج ختم نہ ہوا۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز کی ود ہولڈنگ ٹیکس کے عائد ہونے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ۔

گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ جس کے باعث نظام زندگی ٹھپ ہے ۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی.شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔

اُدھر حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں کاٹے گے۔ انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس انکم ٹیکس اور لوکل ٹیکسز کا فوری طور پر خاتمہ کرے۔

install suchtv android app on google app store