کروڑوں کی مالیت کے مویشی اور سامان جل کر خاکستر

ضلع شگر کے بالائی علاقہ ارندو میں آگ کے باعث دس مکانات جل کر خاکستر ہوگئے،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،بریگیڈئر کمانڈر سکردو اور کمشنر بلتستان متاثرہ گاؤں پہنچ گئے۔

بلتستان ڈویژن کے ضلع شگر کے بالائی علاقہ ارندو میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دس مکانات دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہو گئے متاثرہ لوگوں کے مطابق ایک مکان میں کمرہ گرم رکھنے والی دیسی انگیٹھی سے بڑھک اٹھنے والی آگ نے لکڑی کی چھت کو لپیٹ میں لے لیا اور بڑھتے ہوئے شعلوں کی زد میں متصل کئی دیگر مکانات آگئے جہاں دس مکانات اور کروڑوں مالیت کا گھریلو سامان اور درجن سے زائد مویشی مکمل طور پر جل گئے،سانحہ کی اطلاع پر پاک آرمی کی جانب سے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کیا گیا جہاں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔۔

ارندو گاوں کا شمار بلتستان ڈویژن کے ضلع شگر کے بالائی اور پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے،، سکردو شہر سے تقریباً دس گھنٹے کی مسافت پر واقع اس گاوں تک فوری رسائی ممکن نہیں اور نہ ہی موثر آمد و رفت کا کوئی نظام موجود ہے۔۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کرکے پورے گاوں کو جل کر راکھ کا ڈھیر بننے سے بچایا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں کم از کم فوری اطلاع دینے کے لیے کمیونیکیشن نظام اور سہولت فراہم کر ے۔

 

install suchtv android app on google app store