این ایچ اے کی گلگت ، شندور، چترال روڈ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی

این ایچ اے کی گلگت ، شندور، چترال روڈ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی فائل فوٹو

شاہراہوں کا قومی ادارہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے متبادل راستہ فراہم کرنے کیلئے گلگت ' شندور' چترال روڈ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کاشف زمان نے اے پی پی کو بتایا کہ شندور چترال سیکشن کا تفصیلی ڈیزائن اور قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ اور گلگت شندور سیکشن کی قابل عمل ہونے کی جائزہ رپورٹ سے پہلے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس نئی سدا بہار سڑک سے موسم سرما کے دوران برف باری کے باعث شاہراہ ریشم بند ہونے پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے متبادل راستہ فراہم ہوگا۔

لواری سرنگ کے بعد یہ نیا منصوبہ خطے کی جانب سفر کے لئے ایک بہترین ممکنہ راستہ ہوگا اور اس سے سفر کے وقت کی بھی بچت ہوگی۔

اس تین سو پینتالیس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر پینتالیس ارب روپے لاگت آئے گی۔

install suchtv android app on google app store