گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات پیر کو ہونگے

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آزادنہ ، منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کی چوبیس نشستوں پر دو سو بہتر امیدوار مدمقابل ہیں۔

گیارہ سو تیتالیس سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں چھ لاکھ سترہ سو سے زائد رائے دھندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ادھر ، الیکشن کمیشن نے پاک فوج کی نگرانی میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کیلئے بیلٹ پیپرز روانہ کر دئیے ہیں۔پولنگ پیر کو صبح آٹھ بجے شروع ہوگی جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عوامی اجتماع ، ریلیوں ، اسلحے کی نمائش ، ہوائی فائرنگ ، متنازعہ نعرے بازی اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

install suchtv android app on google app store