لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند فائل فوٹو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر تاحال بند ہے۔

پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر اور سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ شاہراہ قراقرم بلاک ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

شاہراہ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن 4 مقامات پر بند ہے۔

دیامر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد شاہراہ بحال کر کے ٹریفک کےلیے کھول دی جائے گی۔ بابوسر ٹاپ پر گزشتہ رات سے برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اورپہاڑوں پرہلکی برف باری ہو رہی ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔ نیاٹ ویلی لومر نالے میں سیلابی ریلے میں 2نوجوان بہہ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store