گلگت بلتستان اسمبلی: 9 مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان اسمبلی فائل فوٹو گلگت بلتستان اسمبلی

گلگت بلتستان اسمبلی میں نو مئی کے پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مذمتی قرارداد تحریک انصاف کے سینئر وزیر راجہ زکریا نے پیش کی، حکمران اتحاد اوراپوزیشن نے بھی قرار داد کی حمایت کی۔ قرار داد میں پاک فوج اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت سے ملزمان کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی نے استعفیٰ واپس لے لیا

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی سے بھی پرتشدد واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہوچکی ہے۔ 22 مئی کو وزیردفاع خواجہ آصف نے مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی حملوں کےمقدمات موجودہ قوانین کے مطابق چلیں گے،مقدمات آرمی ایکٹ اور انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت چلیں گے،ایوان افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store