گلگت بلتستان پولیس وی آئی پی سیکیورٹی کیلئے اپنی حدود کے باہر تعینات نہیں ہو سکتی: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سیکیورٹی پر جی بی پولیس دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی کے خلاف کیس وفاقی حکومت کے پابندی کے موقف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے درست تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے اپنی حدود کے باہر تعینات نہیں ہو سکتی۔

وفاقی حکومت نے وی آئی پی سیکورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کر دئیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل بیرسٹر منور دوگل نے سیکورٹی رولز عدالت کے سامنے پیش کئے وی آئی پی سیکورٹی متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے منظور کئے تھے پی ٹی آئی حکومت نے 10 ستمبر 2021 کو رولز منظور کئے تھے وی آئی پی کی سیکورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، رولز کا متن ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وزارت داخلہ کے پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے درخواست پر سماعت کی وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور قدیر جنجوعہ پیش ہوئے وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی کا وزارت داخلہ نے 24 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store