ملک بھر میں شدید سردی کا راج، سکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا

سکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا فائل فوٹو سکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، سکردو میں پارہ منفی 14 پر پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں پارا صفر ڈگری کو چھو گیا۔

کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں آج سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store