سکردو میں خوفناک زلزلہ، متعدد افراد زخمی

 زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

سکردو میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی ہے۔ 

سکردو کے سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق روندو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں آنے والے پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ بلاک ہو گئی اور پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے بعد پہاڑ سے گرنے والے بڑے پتھر سڑک پر موجود گاڑیوں پر گرے ہوئے ہیں۔



install suchtv android app on google app store