قمرزمان کائرہ کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

قمرزمان کائرہ فائل فوٹو قمرزمان کائرہ

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

قمر زمان کائرہ کو چلاس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفننگ دی، ڈی سی چلاس نے مشیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان کو سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کیا، ضلع انتظامیہ کی امدادی کاروائیوں سے متعلق مشیر امور کشمیر کو تفصیلی بریفننگ دی۔

اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم اپنے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

 

install suchtv android app on google app store