گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے 14 افراد جاں بحق

سیلاب فائل فوتو سیلاب

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مختلف قدرتی آفات سے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی نجی املاک تباہ ہو گئی ہے، اس میں 383 مکمل طور پر تباہ شدہ مکانات اور 257 جزوی طور پر تباہ شدہ "پکا" مکانات شامل ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 52 پل بھی تباہ ہوئے ہیں جس سے 360 ملین روپے کا مالی نقصان ہوا ہے۔  ان تباہ شدہ پلوں میں سے 43 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

دیگر عوامی انفراسٹرکچر کو جو نقصان پہنچا ہے ان میں 22 پاور ہاؤسز، 49 سڑکیں، 78 پینے کے پانی کی سپلائی لائنیں اور 500 سے زیادہ آبپاشی کے واٹر چینلز شامل ہیں۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران گلگت بلتستان کو 7 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store