گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کئی علاقوں کا مرکزی شہروں سے رابطہ منقطع

گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی گلگت بلتستان میں سیلاب سے تباہی

گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد تباہی کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب کے باعث مرکزی شہروں کا دیگر علاقوں سے عملی طور پر رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں منگل کے روز سیلاب نے تباہی مچانے کا سلسلہ جاری رکھا، درجنوں مکانات، پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔

ندی اور برساتی نالوں میں سیلاب سے متعدد افراد بے گھر ہو گئے جب کہ فصلیں، زرعی زمینیں، درخت، فش فارمز، آبپاشی کا نظام، ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن اور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

شدید سیلاب کی وجہ سے نلتر میں واقع 18 میگاواٹ بجلی گھر کی واٹر ٹینکی اور چینل متاثر ہوا ہے جس کے باعث گلگت شہر کے لیے بجلی کی فراہمی معطل ہو گیا ہے۔

غذر کے گاؤں درمندر میں سیلاب سے 2.5 میگاواٹ بجلی گھر کا مرکزی چینل ٹوٹ گیا جبکہ فٹ برج اور لوگوں کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، تحصیل انتظامیہ گوپس اور محکمہء برقیات کے حکام نقصانات کا جائزہ لینے پہنچ گئے ۔

بابوسر کے راستے ملک کے دیگر علاقوں سے گلگت بلتستان جانے والی ٹریفک معطل کردی دی گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں اپر کوہستان کے علاقے اچھر نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store