غذرایکسپریس وے کےحوالے سےعوامی خدشات دورکئے جائیں؛ نذیر احمد ایڈووکیٹ

ملاقات فائل فوٹو ملاقات

ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی غذر ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمش اور RDC کے سی ای او انجنئیر سجاد سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے این ایچ اے کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر آباد اور آبادی والے علاقوں میں روڑ کی چوڑائی اور معاوضے کے حوالے سےعوامی تحفظات کو دور کیا جائے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ گاہکوچ سے گوپس تک روڑ کی مرمت کا کام بھی تیز کیا جائے۔

غذر ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شمس اور آر ڈی سی کے سی ای او انجنئیر سجاد نے کہا کہ مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے جلد وہ مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڑ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store