75ویں یومِ آزادی کے موقع پر بابوسر میں تین روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی 14 اگست کے موقع پر بابوسر میں سپورٹس گالا 2022 کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
واپڈا کی تعاون سے ضلعی انتظامیہ دیامر کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی 75 ویں جشن آزادی کو خصوصی طور پے منانے کے لئے بابوسر تین روزہ میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا آج 14 اگست کو باقاعدہ افتتاح ہوا۔
 
افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی کمشنر دیامر استور ڈویژن دلدار ملک،صدر محفل ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد،میر محفل ایس ایس پی دیامر شیر خان،جبکہ پروگرام انچارج اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ تھے۔
 
تین روزہ میلا میں فری سٹائل پولو ٹورنامنٹ کے علاؤہ رسہ کشی،فول تھرو،میراتھن ریس اور بابوسر اولڈ ٹریک پگڈنڈی پر ہائیکنگ شامل ہے۔
 
افتتاحی پروگرام میں پولو ٹورنامنٹ سے میلے کا آغاز کیا گیا ہے جس میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری ہے۔
 
16 اگست کو اختتامی پروگرام منعقد ہوگا جس میں تمام کھلیوں کے فائنل کھیلے جائیں گے۔
install suchtv android app on google app store