وزیراعلیٰ خالد خورشید نے دیامر میں آئی ٹی لیبز اور لائبریری کا افتتاح کر دیا

خالد خورشید فائل فوٹو خالد خورشید

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے دیامر میں 19 آئی ٹی لیب اور لائبریریز کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر کمشنر دیامر استور ڈویژن دلدار احمد ملک ، ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میڈیوٹیک ارشد حسین ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر استور ڈویژن فقیر اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر ریاض ، ممتاز عالم دین مولانا مزمل شاہ اور صحافی شہاب الدین غوری نے شرکت کی۔

افتتاح سے پہلے میڈیوٹیک نے 19 سکولوں کے اساتذہ کی دو دن ٹریننگ کروائی جس کے بعد تمام سکولوں سے اساتذہ زووم میٹنگ میں شامل ہوئے

install suchtv android app on google app store