گلگت بلتستان: این ایچ اےغذر روڑ پر گوپس تا پھنڈر مرمت کا کام مکمل نہ کراسکی

گلگت بلتستان فائل فوٹو گلگت بلتستان

دو سال پہلے ٹینڈر کراانے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی غذر روڑ پر گوپس تا پھنڈر تک مرمت کا کام مکمل نہ کراسکی، جسکی وجہ سے عوام دہری ازیت سے دوچار ہیں۔

عوام نے کام جلد از جلد مکمل نہ کرنے کی صورت میں سڑکوں پہ نکل آنے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ اے نے غذر روڑ کی مرمت کا ٹینڈر دو سال پہلے کرایا، اس کے بعد تاحال گوپس سے پھنڈر تک مرمت کا کام مکمل نہیں ہوا۔

پہلے سے موجود سڑک کو مرمت کے نام پر اکھاڑ پھینکا گیا مگر مرمت کا کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔ 

روزانہ کی اذیت سے تنگ آکر عوام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ داران کو دس دن تک کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرمت کا کام شروع نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

 

عوام نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرمتی کام کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ٹھیکیدار کواحکامات جاری کریں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سفری سہولیات میسر آسکے۔

install suchtv android app on google app store