غذر میں مینٹل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جاۓ، گرینڈ یوتھ معرکہ کے شرکا کا مطالبہ

غذر گرینڈ یوتھ معرکہ فائل فوٹو غذر گرینڈ یوتھ معرکہ

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظرمیں منعقد جرگہ کے شرکا نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور بلخصوص ضلع غذر میں مینٹل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر کے اس بحران پر جلد از جلد قابو پایا جائے۔ 

گرینڈ یوتھ معرکہ کے نام سے منعقد جرگہ کا انعقاد غذر کے نوجوان والینٹیرز کی جانب سے نفسیاتی مسائل اور علاقے میں ذہنی صحت کی سہولیات کے فقدان کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ 

اس ضمن میں جاری علامیے کے مطابق ایونٹ میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکا نے غذر کے تمام تحصیلوں میں ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لٸے ہاٹ لاٸن قاٸم کرنے اور کونسلنگ کیلٸے تربیت یافتہ عملے کی تعناتی کا مطالبہ کیا۔

 


انھوں نے کہا کہ یہ معرکہ نوجوانوں کے ذرٸعے اپنی مدد آپ کے تحت کاونسلنگ کی حمایت کرتا ھے۔ 
غذر میں ذہنی صحت سے متعلق مقامی کونسلرز کی ایسی کھیپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جو مقامی سطح پر لوگوں کی مدد کرسکیں۔ اسی طرح تمام حساس نوعیت کے کیسز کو ان تمام اداروں کو ریفرکرنے کا مطالبہ کیا جواس حوالے سے کام کر رہے ھیں۔ 

 

ذہنی صحت سے متعلق کیسز کو نمٹانے کیلٸے ذسٹرکٹ ہیڈکوارٹر غذر میں ایک فوکل پواٸنٹ بنانے، تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت سے مطلق معاملات کی نشاندہی کیلٸے وقتاً فوقتاً (Screening)، فورنزک لیب کا قیام گلگت بلتستان سطح پر عمل میں لانے اور پولیس کو اس قابل بنانے پر زور دیا کہ وہ ساٸنسی بنیادوں پر خودکشی اور قتل کی تحقیقات کرسکیں۔

شرکا نے منتظمین کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔ 

بشکریہ: روشن دین دیامری Rohshan_Din@

install suchtv android app on google app store