چلاس میں دوبارہ مئی میں برفباری

چلاس فائل فوٹو چلاس

چلاس میں ایک بار پھر مئی میں بھی برفباری سے موسم سرد کر دیا۔ بابو سر ٹاپ پر قدرتی مناظر مزید حسین ہو گئے۔

نانگا پربت اور اس کے بیس کیمپ میں بھی برفباری ہوئی۔ بابوسر ناران نیشنل ہائی وے کو عارضی طور پر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ملک کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بالائی علاقوں میں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

فیصل آباد، فاروق آباد، احمدپورسیال، ننکانہ، جڑانوالہ، صفدرآباد، لالیاں، چنیوٹ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

وزیرآباد، پھالیہ، کامونکی، کھاریاں ، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ میں بھی باران رحمت ہوئی۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی سے نظام زندگی متاثر ہوا، خاران میں فضا سرخ ہو گئی۔ پنجگور، چمن، خضدار سمیت مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔

کئی علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے تاریں گر گئیں۔ سرحدی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔ طوفان کی زد میں آنے والے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store