گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، گانچھے سے پنڈی آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی

گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، گانچھے سے پنڈی آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی فائل فوٹو گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، گانچھے سے پنڈی آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی

گلگت بلتستان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سکردو گلگت روڈ پر گانچھے سے پنڈی آنے والی کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیر بالا میں شدید برفباری سے چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دیربالا کے علاقے ڈوگدرا میں شدید برفباری کے باعث گھرکی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان  میں بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکردو جانے والی سڑک اور شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store