370 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج گلگت بلتستان کی تقدیر بدلے گا: فتح اللہ خان

370 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج گلگت بلتستان کی تقدیر بدلے گا: فتح اللہ خان فائل مفوٹو 370 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج گلگت بلتستان کی تقدیر بدلے گا: فتح اللہ خان

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشوں سے 370 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا.

نئی شاہراہوں کی تعمیر، تعلیم اور صحت پر ایک سال کی قلیل مدت میں جال بچایا. فتح اللہ خان نے نام لئے بغیر نواز شریف کو آڑے ہاتھ لے لیا کہا حفیظ الرحمن گرفتاری اور چوری پکڑنے کے خوف سے لندن میں بیٹھ کر تماشا لگانے والوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں..
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے. سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان پانچ سال تک حکومت میں رہے پورا گلگت بلتستان سمیت ان کے اپنے شہر گلگت کو تباہ کیا. گلگت بلتستان میں اگر ترقی نہیں ہوئی تو پانچ سال حکومت ن لیگ کی تھی. سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن بہت جلد نیب کے مستقل مہمان ہونگے.
فتح اللہ خان نے کہا ہماری ایک سالہ حکومت کو پانچ سالہ سابقہ حکومت کیساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے. ایک سال میں کوئی بھی حکومت صرف اپنی سمت درست کرتی ہے. مسلم لیگ ن نے بے بنیاد وائٹ شیٹ جاری کیا. حفیظ الرحمن گورکھ دھندے کا ماسٹر مائنڈ ہے. اسی وجہ سے گلگت کی عوام نے انہیں مسترد کیا اور مجھے موقع دیا.
گلگت بلتستان کی زبوں حالی کا اصل قصور وار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہیں جنہوں پانچ سال میں کیا کچھ کیا وہ بھی سب کو پتہ ہے. وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کاوشوں سے گلگت بلتستان ملکی سیاحت کا حب بننے جا رہا ہے ۔

install suchtv android app on google app store