بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کا فوج کے ساتھ ایک دن

  • اپ ڈیٹ:
بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کا فوج کے ساتھ ایک دن فائل فوٹو بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کا فوج کے ساتھ ایک دن

بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ، اس دوران طلباء اور فیکلٹی ممبران نے فیلڈ فائرنگ رینج سکردو میں فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ضلع گھانچے کے علاقے اسکردو میں قائم فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، اس دوران طلباء نے فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیار بھی چلائے جبکہ طلباء اور فیکلٹی ممبران کو فوج کے مختلف ہتھیار اور آلات بھی دکھائے گئے۔

طلباء نے افسروں اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، انہوں نے اس موقع کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں یونیورسٹیز کے طلبا نے لاہور گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا تھا، پروگرام کا مقصد طلبہ کو پاک فوج کے امور کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دوران طلبا کو پاک فوج کے تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے ٹینکوں کی سواری اور آرمرڈ گاڑیوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

install suchtv android app on google app store